کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی Priyanka Gandhi بدھ کو دہرادون میں تھیں۔ اتراکھنڈ میں جب سے انتخابات کی تیاری شروع ہوئی ہیں تب سے ریاستی کانگریس کمیٹی پرینکا کی آمد کا انتظار کر رہی تھی۔ اس سے قبل پرینکا گاندھی کا دورہ جنوری کے پہلے ہفتے میں طے تھا، لیکن بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر اس دورے کو ملتوی کرنا پڑا۔ Exclusive Interview With Priyanka Gandhi
وہیں پرینکا کی آج آمد سے کانگریس کے کارکنان کافی پرجوش نظر آئے۔ پروگرام میں کانگریس کا 'اتراکھنڈی سوابھیمان پرتگیہ پتر' بھی جاری کیا گیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے پرینکا گاندھی سے خصوصی بات کی۔
کانگریس کے منشور کو جاری کرنے کے بعد پرینکا نے ریاست کے لوگوں سے خطاب کیا اور ان سے اپنے حق کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ پرینکا نے کہا کہ کانگریس پارٹی لوگوں کو ان کا حق دلائے گی۔ انہوں نے پرجوش انداز میں عوام کو ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ووٹ کو بھی ہلکے میں نہ لیں کیونکہ ایک ووٹ ہی آپ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
خطاب کے بعد جب ای ٹی وی بھارت نے پرینکا سے پوچھا کہ اس جوش کو دیکھ کر انہیں کیسا لگا تو پرینکا نے کہا کہ ریاست کے لوگوں میں اس قدر جوش دیکھ کر وہ بہت خوش ہیں۔ ان کی اپیل ہے کہ ریاست کے لوگ ترقی کی بنیاد پر ووٹ ڈالیں، اس بنیاد پر ووٹ دیں کہ ان کے لیے کیا کیا گیا ہے۔