اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہاتھی کی موت - ہاتھی کی موت کا سبب کیا ہے

اتراکھنڈ کے ضلع رام نگر کے گاؤں گاجانی میں جم کاربیٹ نیشنل پارک سے نکلتے ہی بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہاتھی کی موت ہوگئی۔

elephant dies from electric current in ramnagar uttarakhand
بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہاتھی کی موت

By

Published : Feb 1, 2021, 6:12 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع رام نگر کے گاؤں گاجانی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہاتھی کی موت ہوگئی۔ جہاں محکمہ جنگلات سمیت جم کاربیٹ نیشنل پارک کے انتظامیہ نے موقع پر جاکر حالات کا جائزہ لیا۔

بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہاتھی کی موت

بتا دیں کہ یہ ہاتھی دنیا کے مشہور جم کاربیٹ نیشنل پارک سے باہر نکلا تھا اور مقامی دیہاتیوں کے کھیتوں میں داخل ہوا تھا۔ جہاں کھیت میں روشنی کے لیے لگائے جانے والے بلب کو ہاتھی نے سونڈ سے توڑ دیا اور اچانک کرنٹ لگنے سے ہاتھی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہاتھی کی موت

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: قتل کا کیس حل، ملزمین گرفتار

ملی جانکاری کے مطابق، یہ ہاتھیوں کے جھنڈ کے ساتھ گذشتہ ایک ماہ سے اس علاقے میں دیہاتیوں کو مسلسل پریشان کر رہا تھا، جس نے اب تک کئی ایکڑ فصلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہاتھی کی موت

آج ہاتھی کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد جم کاربیٹ نیشنل پارک اور محکمہ جنگلات کے عہدیداران موقع پر پہنچے اور صورتحال کا معائنہ کیا جس کے بعد ہاتھی کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد یہ واضح ہوگا کہ ہاتھی کی موت کا سبب کیا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details