اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں زلزلہ کے جھٹکے، دو زخمی - زلزلے کے جھٹکے سے ایک مکان کو نقصان پہنچا

اتراکھنڈ کے ضلع باگیشور میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے درمیانے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے سے ایک مکان کو نقصان پہنچا اور ایک خاتون اور اس کی بیٹی زخمی ہوگئی۔

اتراکھنڈ میں زلزلہ کے جھٹکے، دو زخمی
اتراکھنڈ میں زلزلہ کے جھٹکے، دو زخمی

By

Published : Feb 8, 2020, 12:46 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:13 PM IST

باگیشور کی ضلع مجسٹریٹ رنجنا راج گورو نے کہا کہ آج صبح چھ بج کر 31 منٹ پر ضلع میں ریکٹر اسکیل پر 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ضلع باگیشور کے گوگینا علاقے میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پتھورا گڑھ - باگیشور ضلع کا سرحدی علاقہ ہے۔ پتھورا گڑھ میں جھٹکوں کے سبب لوگوں کے گھر سے باہر نکلنے کی اطلاع ہے۔

رنجنا راج گورو نے کہا کہ ابھی تک موصول اطلاعات کے مطابق تحصیل دگنا کری کے گاؤں كڑھائی دھار سرحدی علاقے میں لچھم رام کے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جس سے بسنتی دیوی (42) اور ریتا (11) زخمی ہو گئی۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ابھی کسی دوسری جگہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details