واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز ضلع پتھوراگڑھ رہا، جب کہ کسی بھی مقام سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق آج صبح تقریباً 07:30 بجے پتھوراگڑھ کے مُنسیاری، ڈی ڈی ہاٹ سمیت مختلف حصوں میں عوام نے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے تاہم کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پتھوراگڑھ کے علاوہ چمپاوت، الموڑا، باگیشور اور نینی تال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ پوری میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
یاد رہے کہ کل فرانس كے مونٹےليمار علاقے میں زلزلہ کے جھٹکوں میں چار افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فرانس کے جنوبی علاقے اوویرگین روہونے الپس كے مونٹے ليمار علاقے میں درمیانے درجے کے شدید زلزلہ کے جھٹکوں میں چار افراد کے زخمی ہو گئے تھے۔
فرانس کے جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریئکٹر سکیل کے پیمانہ پر 5.4 بتائی گئی تھی۔