کورنا وائرس نے تمام شعبوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے پروگراموں اور شادی کی تقریبات کو بھی متاثر کیا ہے۔ ایسا ہی جس پور کی سپنا سدھو کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ سپنا کی شادی آسٹریلوی منیٹیر جوزی سے ہونی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے درپیش مشکلات کے سبب یہ شادی تقریب آسٹریلیا میں منعقد کرنی پڑی۔
شاید گھر والوں کی قسمت میں اپنی بیٹی کی شادی میں شریک ہونا نہیں لکھا تھا۔ اسی لیے سپنا کے گھر والے ویزا ملنے کے باجود فلائٹ نہیں ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں جا سکے۔