اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی فسادات: اتراکھنڈ میں امن ریلی

دہلی میں ہونے والے حالیہ فسادات پر پرگتی شیل مہیلا ایکتا کیندر پریورتن نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا۔

Delhi riots: peace march held in Uttarakhand
دہلی فسادات: اتراکھنڈ میں امن ریلی کا انعقاد کیا گیا

By

Published : Feb 29, 2020, 1:05 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:02 PM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں فسادات اور تشدد کے کے بعد اتراکھنڈ کے لالکوا علاقے میں آج پرگتی شیل مہیلا ایکتا کیندر پاریورتن کے قومی چھاتر سنگھٹن نے امن ریلی کا اہتمام کیا۔

دہلی فسادات: اتراکھنڈ میں امن ریلی کا انعقاد کیا گیا

اس ریلی کو نکالنے والے طلباء نے تمام مذاہب کے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ آپس میں بھائی چارے کو برقرار رکھیں اور ہم آہنگی کے راستے پر چلیں۔

ریلی کے منتظمین میں سے ایک بندو گپتا نے الزام عائد کیا کہ 'دہلی میں فسادات کا تعلق بی جے پی سے ہے کیونکہ مزکورہ جماعت کے رہنما اشتعال انگیز بیان بازی کر کے لوگوں کو اکسا رہے تھے۔ انہوں نے کہا دہلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجریوال نے بھی فسادات کو روکنے کے لیے کو مؤثر کاروائی نہیں کی۔

ریلی میں موجود طالب علم امیت نے کہا کہ تمام مزاہب کے درمیان باہمی بھائی چارہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا سبھی مزاہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details