اردو

urdu

ETV Bharat / state

منیش سسودیا نے میں بی جے پی اور کانگریس پر سخت حملہ بولا

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے نائب وزیراعلی اتراکھنڈ کے دو روزہ دورے پر ہیں، ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے بی جے پی اور کانگریس پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

image
image

By

Published : Dec 13, 2020, 9:31 AM IST

اتراکھنڈ کے اپنے دو روزہ نجی دورے کے دوران منیش سسودیا نے بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیوں کو عوام مخالف قراردیتے ہوئے سخت سیاسی حملہ کیا۔

جمعہ کے روز سسوڈیا کے ریاست کے ضلع ہلدوانی پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تعلیم، صحت ، بجلی، پانی سمیت تمام امور پر پارٹی کے نظریت کو واضح کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اتراکھنڈ میں کانگریس کے سابق رزیر اعلی ہریش راوت یا بی جے پی کے موجودہ وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت دونوں عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا

منیش سسودیا نے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنے دور کے پانچ بڑے کاموں کو گنا دیں گے تو وہ ان کے ساتھ کھلی بحث کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں سوائے بدعنوانیوں کے کچھ نہیں ہوا، عام آدمی پارٹی ریاست کی عوام کے سامنے ایک متبادل کے طور پر سامنے آئے گی اور انھیں دہلی کی طرح ایک شفاف حکومت دے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details