ریاست اتراکھنڈ کے چامولی ضلع کے تھرالی پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
تھانہ تھرالی کے گاؤں تھرالہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص کی نعش پرانے اسپتال سے تقریبا 200 میٹر فاصلے پر موجود بلند دیودار کے درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
اتراکھنڈ: درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔نعش کی شناخت باغ سنگھ ولد دھرم سنگھ گاؤں کیرا کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ہلاک شدہ شخص کا ایک بیٹا فوج میں سپاہی ہے اور دوسرا بیرون ملک ہے۔
خودکشی کرنے کی وجوہات کا فوری طور پتا نہیں چل پایا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔