اردو

urdu

By

Published : Aug 7, 2020, 8:29 PM IST

ETV Bharat / state

روڑکی: مشہور درگاہ چار ماہ بعد کھولی گئی

اتراکھنڈ کے دور کی کلیار میں حضرت علاؤالدین علی احمد صابر کلیریؒ کے روضہ مبارک کو روڑکی انتظامیہ نے پیران کلیر مخدوم صابر کے دربار کو زائرین کے لیے کھول دیا ہے۔

dargah
درگاہ

حضرت مخدوم علاؤالدین علی احمد صابرؒ کی درگاہ شریف کووڈ۔19 کے باعث بند کر دی گئی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

جسے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق تقریباً چار ماہ بعد کھولنے کا حکم جاری کیا گیا۔ جس کے بعد جمعہ کے روز درگاہ شریف عوام کے لئے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق کھول دی گئی ہے۔

درگاہ شریف کے کھلتے ہی عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں بہت زیادہ جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

اس دوران درگاہ شریف کے مین گیٹ پر سینیٹائزر مشینیں لگائی گئیں ہیں، ساتھ میں عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے جو انتظامات کے نظم و نسق کو بنائے رکھنے کے لیے کام کریں گے۔

درگاہ چار ماہ بعد عقیدت مندوں کے لیے کھولی گئی

وہیں 24 شرائط کے مطابق درگاہ شریف کھولنے کے حکم کے بعد انتظامی عہدیداروں اور درگاہ انتظامیہ نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

درگاہ شریف میں حاضری لگاتے ہوئے ملک کی بہتری کے لیے دعائیں مانگی گئیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details