اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں دنگل کا تھیم: 'نشہ چھوڑو کھیل سے رشتہ جوڑو' - Dangal held in Uttarakhand's Udham budh nagar

اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں اترانچل کیسری کے نام پر ایک زبردست دنگل (کشتی) کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کے لئے آگاہ کیا گیا۔

naseem won dangal uk
naseem won dangal uk

By

Published : Dec 20, 2019, 7:44 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں ایک دنگل مقابلہ کروایا گیا، اس کھیل کا اہم مقصد تھا کہ نشہ چھوڑو کھیل سے رشتہ جوڑو، اس دوران ریاست اتراکھنڈ کے علاوہ کئی دوسری ریاستوں کے ریسلرز نے اس میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اترانچل کیسری میڈل کے لئے رام پور کے نسیم پہلوان کا غازی آباد کے سنجے ڈمپر پہلوان سے مقابلہ ہوا۔

اترانچل کیسری میڈل کے لئے رام پور کے نسیم پہلوان کا غازی آباد کے سنجے ڈمپر پہلوان سے مقابلہ ہوا، جس میں نسیم پہلوان، سنجے ڈمپر کو شکست دے کر ریسلنگ جیت گئے اور اترانچل کیسری بنے۔

اس دوران جن شکتی وکاس تنظیم کے قومی صدر عارف خان نے کہا کہ اس تنظیم کا اصل ہدف نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور کرکے کھیلوں کی طرف مائل کرنا ہے تاکہ آج کی نوجوان نسل سے نشے کے رجحان کو ختم کیا جا سکے۔

ملک بھر میں دنگل کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں پہلوان اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں، آپ کو بتا دیں کے دنگل پر بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے ایک فلم بنائی تھی، جو ہریانہ کی پھوگاٹ بہنوں پر مشتمل تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details