اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: نجی ہسپتال میں کورونا کا علاج - نینی تال میں چھ پرائیویٹ ہسپتالوں کا حصول کرلیا ہے۔

حکومت نے کورونا وبا کے قہر کے پیش نظر نینی تال ضلع کے چھ پرائیویٹ ہسپتالوں کا حصول کرلیا ہے۔

نجی ہسپتال میں ہوگا کورونا کا علاج
نجی ہسپتال میں ہوگا کورونا کا علاج

By

Published : Apr 11, 2020, 8:39 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

اتراکھنڈ حکومت نے کورونا وبا کے قہر کے پیش نظر نینی تال ضلع کے چھ پرائیویٹ ہسپتالوں کا حصول کرلیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سوین بنسل نے سنیچر کو حصو ل کی کارروائی سے متعلق ہدایت جاری کی۔ جس کے بعد انتظامیہ نے ہلدوانی کے برج لال ہسپتال، کرشنا ہسپتال، نیل کنٹھ ہسپتال، وویکانند ہسپتال، سائیں ہسپتال اور سنٹرل ہسپتال کا حصول کیا ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق ہلدوانی کے ڈاکٹر سشیلا تیواری کے سرکاری اسپتال کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے سبب اسپیشلسٹی اسپتال کے طورپر تیار کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو علاج کے لئے ان کا حصو ل کیا گیا ہے۔ اب سشیلا تیواری اسپتال میں کورونا مریضوں کا ہی علاج ہوسکے گا۔

بنسل نے کہا کہ اسپتالوں کے حصول سے متعلق ہدایت فوری اثرات نافذ ہوگئی ہے۔اسپتالوں کے تمام ڈاکٹر اور اسسٹنٹ عام لوگوں کی علاج کے لئے دن رات تعینات رہیں گے۔ ساتھ ہی ان اسپتالوں میں تمام طرح کی جانچ اور ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ ان اسپتالوں میں دستیاب آلات، لیب، ایکسرے، ایم آر آئی اور وینٹی لیٹر بھی عام مریضوں کے استعمال میں لائے جاسکیں گے۔

ان اسپتالوں میں کماوں منڈل کے سرکاری اسپتالوں کے ریفر کئے گئے مریضوں کا بھی علاج بھی کیا جائے گا۔

انتظامیہ کی طرف سے صاف صاف و ارننگ دی گئی ہے کہ مریضوں کے علاج اور دیگر طرح کی لاپرواہی برتنے کی صورت میں ان کے منتظمین اور ڈاکٹرز کے خلاف آفت منیجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details