اردو

urdu

By

Published : Oct 5, 2021, 12:25 PM IST

ETV Bharat / state

کانگریس کارکنان اور کسانوں کا یوگی حکومت کے خلاف احتجاج

لکھیم پور کھیری سانحہ کے خلاف آج اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں کانگریس کارکنان کے ساتھ کسانوں نے جم کر احتجاج کیا۔

کانگریس کارکنان اور کسانوں کا یوگی حکومت کے خلاف احتجاج
کانگریس کارکنان اور کسانوں کا یوگی حکومت کے خلاف احتجاج

ادھم سنگھ نگر: اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری سانحہ کے خلاف آج کانگریس رہنماؤں کے ساتھ بڑی تعداد میں کسانوں نے اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں جم کر احتجاج کیا، اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا آتش کی نذر کیا۔

اس دوران کسان رہنما مکتا سنگھ اور کاشی پور کانگریس کے میٹروپولیٹن صدر سندیپ سہگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکز کی مودی حکومت اور یوپی کی یوگی حکومت آمرانہ رویہ اپناتے ہوئے عوام کا گلا گھونٹنے اور قتل کرنے پر آمادہ ہے، جس کو کسی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کسان اپنے جائز مطالبات کو کو لیکر سڑکوں پر ہیں اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہٹلر شاہی رویہ اپناتے ہوئے کسانوں کو مارنے پر اتر آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سڑک پر پیدل چل رہے کسانوں کو کار نے روندا، ویڈٰیو وائرل

سندیپ سہگ نے کہا کہ 'اگر حکومت ہند ہٹلر شاہی پر چلتے ہوئے کسانوں کا گلا گھونٹنے کا کام کریگی تو اس کا ہر مناسب جواب کانگریس دے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details