اتراکھنڈ کانگریس نے ہفتہ کے روز رودر پور نئے زراعتی قوانین کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کانگریس نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانگریس نے بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ زراعتی قوانین کو واپس لیا جائے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر پریتم سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں پر نئے زراعتی قوانین مسلط کررہی ہے۔ انہوں نے زراعتی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاشتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا 'بی جے پی کسانوں کو انتخابات کے دوران صرف ووٹوں کے لئے یاد کرتی ہے۔ پورے ملک کے کسان زراعتی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن حکومت کسانوں کی مخالفت نہیں دیکھ رہی ہے۔ کسان ایک آواز میں مطالبہ کررہے ہیں کہ یہ کالا قانون واپس لیا جائے'۔