ریاست اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت اور کانگریس کے ریاستی صدر پریتم سنگھ سمیت متعدد کانگریس رہنماؤں پر مقدمہ درج کیے جانے سے کانگریس کارکنوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ کا پتلا نذرآتش - protest against trivendra singh rawat
کانگریس رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی وجہ سے مشتعل کارکنوں نے سابق وزیراعلیٰ کا پتلا جلایا۔
کانگریس رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی وجہ سے مشتعل کارکنوں نے ریاستی وزیراعلیٰ کا پتلا جلایا گیا
اس سلسلے میں ہریدوار، دہرادون، ادھم سنگھ نگر میں کانگریس کارکنوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ناراض کانگریسی اراکین نے لکسار میں وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کا پتلا جلاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کانگریس رہنماؤں کی جانب سے پٹرول، ڈیزل اور مہنگائی کے حوالے سے اٹھائی جانے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔