اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Appoints New District Presidents کانگریس نے اتراکھنڈ میں 26 نئے ضلع صدر بنائے

کانگریس نے اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع اور شہروں میں 26 نئے صدور کی تقرری کی ہے جس کے بعد کانگریس نے نئے مقرر کردہ عہدیداروں سے فوری اثر سے چارج سنبھالنے اور انہیں جلد ہی کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 30, 2023, 2:36 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع اور شہروں میں 26 نئے صدور کی تقرری کی ہے اور سبھی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر انجام دیں۔کانگریس جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو بتایا کہ پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتراکھنڈ پردیش کانگریس کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے نئے مقرر کردہ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے چارج سنبھالیں اور کام شروع کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے بھوپیندر سنگھ بشت کوالموڑہ، نین سنگھ راوت کورانی کھیت، بھگت سنگھ دسیلا کوباگیشور، پورن کٹھیت کوچمپاوت، مکیش نیگی چمولی، لکشمی اگروال پچھوا دون، جسویر سنگھ گوگی دہرادون، موہت شرما انیال پچھوادون، ستپال برہمچاری ہریدوارشہر، راجیو چودھری ہریدوار، وریندر جٹی روڑکی، راجیندر چودھری روڑکی شہر، راہل چموال نینی تال، گووند سنگھ ہلدوانی، ونود سنگھ نیگی پوڑی گڑھوال، ونود ڈبرال کوٹ دوار، انجو لنتھی پتھورا گڑھ، منوہر تولیا ڈی ڈی ہاٹ، کنور سنگھ سجوان رودرپریاگ، راکیش رانا ٹہری گڑھوال، اتم سنگھ دیو پریاگ، مشرف حسین کاشی پور، سی پی شرما رودر پور، ہمانشو گابا اودھم سنگھ نگر، منیش رانا اترکاشی اور دنیش چوہان کو پرولا کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن کو لیکر ملکارجن کھڑگے تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ جس کے پیش نظر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا کوئی چہرہ نہیں ہوگا اور الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد ہی ایم ایل ایز اور ہائی کمان کی رضامندی سے نئے وزیر اعلیٰ کا تقررکیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election کرناٹک انتخابات میں وزیراعلیٰ کا کوئی چہرہ نہیں ہوگا، کھڑگے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details