اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: کانگریس اور بی جے پی کی عام آدمی پارٹی پر تنقید - محلا کلینیک کے نام پر لوگوں کو صرف بیوقوف بنایا جارہا ہے

عام آدمی پارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں اتراکھنڈ کو ملک کے ہندو دارالحکومت بنانے کے بیان پر کانگریس اور بی جے پی نے جم کر تنقید کی ہے۔

کانگریس اور بی جے پی کا آپ پارٹی پر تنقید
کانگریس اور بی جے پی کا آپ پارٹی پر تنقید

By

Published : Sep 19, 2021, 10:32 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے رہنماؤں نے عام آدمی پارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں اتراکھنڈ کو ملک کا ہندو روحانی دارالحکومت بنانے کے بیان پر جم کر تنقید کی ہے۔

ویڈیو

بی جے پی کے وزیر آشیش گپتا نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی بیکار کی دعوے کرکے یہاں کے عوام کو برغلا رہی ہے، 6 سال سے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے لیکن ایک فلائی اوور تک نہیں بنا، محلا کلینیک کے نام پر لوگوں کو صرف بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

کانگریس اور بی جے پی کا آپ پارٹی پر تنقید

وہیں کاشی پور میٹروپولیٹن کانگریس کے صدر سندیپ سہگل نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بی جے پی کی بی پارٹی ہے، انتخابات سے پہلے اس نے ریاست کے لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی بات کر ثابت کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:چرنجیت سنگھ چننی بنے پنجاب کے وزیراعلیٰ

واضح رہے کہ ریاست میں چیف منسٹر کا چہرہ بن کر سامنے آئے اجے کوٹھیال نے اتراکھنڈ کو ملک کی ہندو روحانی دارالحکومت بنانے کے لیے ریاست کے لوگوں سے تعاون مانگا تھا اور کہا تھا کہ آپ پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد، ریاست کو ہندوؤں کا مرکز یعنی ہندوؤں کی دارالحکومت کا درجہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details