اردو

urdu

By

Published : Jan 29, 2020, 3:08 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:02 AM IST

ETV Bharat / state

اترا کھنڈ میں سرد لہر، سیاح موسم سے لطف اندوز

اتراکھنڈ میں ایک بار پھر پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش ہونے کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

winters in uttarakhand
winters in uttarakhand

اتراکھنڈ کے موسم میں مسلسل تبدیلی ہو رہی ہے۔ ریاست میں پانچویں بار پہاڑوں میں برفباری ہوئی ہے۔ مسوری، نینی تال کیدارناتھ، بدری ناتھ اور اولی سمیت متعدد پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے سردی میں اب اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیے:-
مرشد آباد: سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ فائرنگ
اجے آلوک نے پرشانت کشور کو کہا کورونا وائرس

بدلتے موسم کے پیش نظر اتراکھنڈ میں حکومت نے یکم جماعت سے 12 ویں جماعت تک تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے، وہیں اتراکھنڈ آنے والے سیاح برفباری اور موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری، بارش اور دھند کے سبب سردی نے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں اور ریاست میں سردی کی لہر 15 فروری تک جاری رہے گی۔

اتراکھنڈ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سیلشیئس اور زیادہ سے زیادہ 3 ڈگری سیلشیئس درج کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار دنوں تک موسمم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اور برف باری و بارش جاری رہے گی۔

مزید پڑھیے:-
انوراگ اور ورما کو انتخابی مہم سے ہٹانے کا حکم

'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تشدد کے واقعات میں کمی'

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details