اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ رام اور کرشنا سے کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح کے کام کر رہے ہیں اس سے انہیں آنے والے وقت میں ہم انہیں اسی شکل (رام اور کرشنا) ماننے لگے جائیں گے۔' اسی لئے کہا جاتا ہے کہ مودی ہے تو ممکن ہے۔'
تیرتھ سنگھ نے وزیر اعظم مودی کا موازمہ لارڈ رام سے کی واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت ہریدوار کے دورے پر گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج وزیر اعظم مودی کے ساتھ مختلف ممالک کے وزیر اعظم اور صدر تصویر کھینچوانے کے لیے لائن میں لگے ہوتے ہیں کہ ان کا نمبر آئے گا۔ پہلے یہ صورتحال تھی کہ بھارت کا وزیر اعظم کہیں دور جا کر کھڑے ہوتے تھے۔ پاس میں بھٹکنے بھی نہیں دیتے تھے۔ لیکن آج نیا بھارت بنا ہے۔ یہ وزیر اعظم مودی کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔'
وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ نے مزید کہا کہ 'یہ سب وزیر اعظم مودی کا معجزہ ہے۔ دواپر اور تریتا میں رام اور کرشن ہوئے ہیں۔ رام نے معاشرے کا کام کیا تو لوگ انہیں بھگوان ماننے لگے۔'
انہوں کہا کہ 'آنے والے وقت میں ہم وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اسی طرح ماننے لگیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس ملک کے اندر ایسے کام کر رہے ہیں۔ اسی لئے ان کی جے-جے کار ہوتی ہے۔ مودی ہے تو ممکن ہے۔'