دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی کا کہنا ہے کہ ریاست میں مدارس کے خصوصی سروے میں تیزی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ غیر سماجی عناصر ریاست میں داخل نہ ہوں، وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ پولیس محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے۔' Uttarakhand govt to conduct survey of madrasas
دراصل اتر پردیش کے کانپور میں مبینہ بنگلہ دیشی شہری اور اس کے اہل خانہ کی گرفتاری کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یوپی میں بنگلہ دیشی شہری جعلی شناختی کارڈ بنا کر سیاسی سرپرستی میں رہ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے تقریباً 10 لاکھ بنگلہ دیشی جعلی شناختی کارڈ بنا کر رہ رہے ہیں۔ یوپی پولیس کا اندازہ ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ میں 50 ہزار سے زیادہ بنگلہ دیشی شہری الگ الگ کچی بستیوں میں رہ کر کچرا اٹھانے، کباڑ خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ سب ان کی رڈار پر ہیں۔