اردو

urdu

By

Published : Sep 10, 2022, 12:57 PM IST

ETV Bharat / state

Cloud Burst in Pithoragarh نیپال میں بادل پھٹنے سے اتراکھنڈ کے گاؤں میں پانی داخل خاتون کی موت

اتراکھنڈ کے دھارچولا کے کھوتیلا میں جمعہ کی رات بادل پھٹنے سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔ دھارچولا مارکیٹ میں دکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ پہاڑی سے بارش کے پانی کے ساتھ آنے والا ملبہ کئی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ وہیں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ Cloud Burst in Pithoragarh

نیپال میں بادل پھٹنے سے اتراکھنڈ کے گاؤں میں پانی داخل، خاتون کی موت
نیپال میں بادل پھٹنے سے اتراکھنڈ کے گاؤں میں پانی داخل، خاتون کی موت

نینی تال:ریاست اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع کے بلند ہمالیائی علاقے دھارچولا میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کی وجہ سے ٹلہ کھوتیلا گاؤں میں کافی نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ 50 کے قریب گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ نیپال میں بھی نقصانات کی اطلاع ملی ہے جو دریائے کالی کے دوسرے سرے پر واقع ہے۔ Cloud burst in Uttarakhand Nepal Border

پتھورا گڑھ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق پتھورا گڑھ کے اونچائی والے علاقوں بالخصوص دھارچولا تحصیل میں شدید بارش اور نیپال کے لاسکو گدھیرے میں بادل پھٹنے سے بھارت اور نیپال کے درمیان بہنے والی کالی ندی کے پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی۔ جس کی وجہ سے کالی ندی کے کنارے واقع دھارچولا، کھوتیلا گاؤں پانی اور ملبے کی زد میں آ گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں کے تقریباً 50 گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ گاؤں کا نچلا حصہ مکمل طور پر ڈوب گیا۔ یہاں ایک 65 سالہ بزرگ خاتون پشوپتی دیوی بیوی مان بہادر کی بھی موت ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس (این ڈی آر ایف)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف) کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت اور بچاؤ کام کیا جا رہا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکیشور سنگھ نے بتایا کہ کالی ندی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ جس سے اب بھی خطرہ ہے۔ انڈو نیپال جھولا پل کے نزدیک گوشالا کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے کچھ مویشیوں کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ہے۔ دوسری جانب نیپال میں بھی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh: ہماچل میں بادل پھٹنے کی وجہ سے قابل کاشت زمین، فصلیں تباہ

دھارچولا کے الدھارا علاقے میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملی بازار کے علاقے میں ملبہ اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے۔ کچھ گاڑیاں اس کی زد میں آگئی ہیں۔ انتظامیہ یہاں بھی بروقت راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ پتھورا گڑھ پولیس نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ کالی ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ کالی ندی کے کناروں پر نقل و حرکت نہ کرنے اور سرحدی پلوں اور جھولوں پر نقل و حرکت سے گریز کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details