لیکن ان تیاریوں سے قبل ہی اتراکھنڈ میں ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ اس قبل ریاست میں سنہ 2016 کو ہریش راوت کی حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کیا تھا کہ 'ہرکی پوڑی' کی برہماکنڈ سے گذرنے والی ندی کو 'اسکیپ چینل' (نہر) کا درجہ دیا گیا تھا۔
موجودہ وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ندی یا جگہ کا نام بدل دینے سے اس کی اہمیت کم نہیں ہوجاتی اور اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ ہرکی پوڑی کا نام بدلنا ہندو مذہب کے عقائد کے خلاف ہے تو اس پر وہ غور و خوض کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کمبھ میلے کو کسی بھی تنازعہ کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا اور موقع پر سبھی عقیدت مندوں کے جذبات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ سنہ 2016 میں ہریش راوت حکومت کے اس فیصلے سے ہریدوار کے برہما کنڈ کی پوری تاریخ اور جغرافیہ ہی بدل جانے کا دعوی کیا گیا تھا، یہ حکمنامہ ہریش حکومت کو اس لیے جاری کرنا پڑا تھا کیونکہ نیشنل گرین ٹریبیونل (این جی ٹی) نے صاف طور پر کہا تھا کہ گنگا ندی سے 200 کلو میٹر تک کی دوری پر کسی بھی طرح کی کوئی نئی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔
کسی ندی یا جگہ کا نام بدل دینے سے اس کی اہمیت کم نہیں ہوجاتی اس وجہ سے ہریش راوت کو یہ تشویش ہوئی کہ اس وقت کاروباری افراد اور دیگر کئی طبقہ ان سے ناراض ہوسکتے تھے کیونکہ تب گنگا کنارے نہ صرف بڑے بڑے اکھاڑے بلکہ بڑی بڑی ہوٹلوں اور سرکاری دفاتر تعمیر کی جارہی تھیں۔
ہریش راوت نے اس مسلئے سے نمٹنے کے لیے بھیم گونڈا سے نکلنے والی گنگا ندی کو اسکیپ چینل (نہر) کا درجہ دے دیا تھا۔
حالانکہ دھرم نگری کہے جانے والے شہر ہریدوار میں ہریش راوت کے اس فیصلے کی پر زور مخالفت کی گئی تھی اور یہ کہا گیا تھا کہ ہرکی پوڑی کا نام بدل کر اسکیپ نہر رکھنا ہندو مذہب کے عقائد کے خلاف ہے۔