اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم سنگھ نگر: روسی جوڑے کی آمد پر علاقے میں افراتفری - روسی جوڑے کی آمد پر علاقے میں افراتفری

اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک روسی جوڑا بچوں کے ہمراہ اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر پہنچا، جس کے بعد محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اطلاع پر روسی جوڑے کی کورونا وائرس اسکریننگ کے بعد جانے دیا۔

روسی جوڑے کی کورونا اسکریننگ کی گئی
روسی جوڑے کی کورونا اسکریننگ کی گئی

By

Published : Mar 15, 2020, 3:07 AM IST

ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے، جس پر محکمہ صحت اور انتظامی عہدیدار ریاست میں باہر سے آنے والوں پر خصوصی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

روسی جوڑے کی کورونا اسکریننگ کی گئی

اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے خاتیما رہائشی دپیش کھڑکا جو گوا کے ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے، اپنے دوست روسی کنبہ کو اتراکھنڈ گھمانے لایا تھا۔

روسی جوڑے کی آمد پر علاقے میں افراتفری

اس کی اطلاع ملنے پر ایل آئی یو کے اہلکار غیر ملکی اہل خانہ کو پولیس تھانہ خاتیما لائے، جہاں محکمہ صحت نے بھارت آنے والے روسی کنبہ کی کورونا اسکریننگ سمیت دستاویزات کی جانچ کی۔

روسی جوڑے کی آمد پر علاقے میں افراتفری

اس دوران روسی کنبہ کا دوست دیپش کھڑکا نے بتایا کہ وہ اتراکھنڈ گھمانے کے لیے اپنے دوست انتون ماکیپ، اس کی اہلیہ سوپلانا اور ان کے دو بچے منی اور گلڈیم کے ساتھ اتراکھنڈ اپنے گھر پہنچا تھا۔

کورونا وائرس

اس دوران روسی کنبہ اور دیپش کی کورونا وائرس کی جانچ کرنے والے ڈاکٹر منوج پانڈے نے بتایا کہ کورونا وائرس پر کی گئی ابتدائی اسکریننگ میں تمام افراد صحیح پائے گئے ہیں۔ اس وقت ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details