اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سی اے اے اور این آر سی ملک کو تباہ کرنے والا قانون' - حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی پر کانگریس رہنما نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ قانون ملک میں زبردستی نافذ کیا جارہا ہے'۔

'سی اے اے اور این آر سی ملک کو تباہ کرنے والا قانون'
'سی اے اے اور این آر سی ملک کو تباہ کرنے والا قانون'

By

Published : Dec 26, 2019, 2:31 PM IST

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی پر مرکزی حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے اور ملک کے تمام شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

'سی اے اے اور این آر سی ملک کو تباہ کرنے والا قانون'

ریاست اتراکھنڈ کے رشیکیش میں سابق وزیر اور کانگریس کے رہنما شوربیر سنگھ سجوان نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ملک میں جو صورتحال موجود ہے وہ مرکزی حکومت کی من مانی رویہ کی وجہ سے ہے'۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 'سی اے اے این آر سی نہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہے بلکہ ہر بھارتی کے خلاف ہے اس طرح کے قانون کو واپس لیا جانا چاہئے'۔

شوربیر سنگھ سجوان نے مزید یہ بھی کہا کہ 'اس قانون کے خلاف مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف اتراکھنڈ میں 28 تاریخ کو بڑا احتجاج کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details