اردو

urdu

By

Published : Dec 24, 2019, 3:18 PM IST

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: سی اے اے کی حمایت میں ریلی

بی جے پی نے سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں اتراکھنڈ کے رورکی میں ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ جس میں بی جے پی اور ہندو تنظیموں کے لوگوں نے اتراکھنڈ میں شہریت ترمیمی قانون پر مسلسل احتجاج کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

سی اے اے کی حمایت میں ریلی
سی اے اے کی حمایت میں ریلی

بی جے پی کی ریلی کا آغاز رورکی کے نہرو اسٹیڈیم سے اولڈ سبزی منڈی، مین بازار، میونسپل کارپوریشن چوک، چندرشیکھر چوک اور رورکی ٹاکیز چوک سے ہوا۔

سی اے اے کی حمایت میں ریلی، دیکھیں ویڈیو

سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں ریلی کے منتظمین نے صدر جمہوریہ کے نام پر جوائنٹ مجسٹریٹ نمامی بنسل کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ریلی کے دوران بی جے پی اور ہندو تنظیموں کے کارکنان مودی اور امت شاہ کی حمایت میں نعرے بازی کرتے رہے۔

اس دوران بی جے پی کے ممبر اسمبلی پردیپ بترا نے کہا کہ سی اے اے قانون جو مرکزی حکومت نے لایا ہے اور مجموعی طور پر ملک کے مفاد میں ہے، کانگریس کی طرف سے اس کی مخالفت کرنے والوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details