اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہرادون: بی جے پی کے رکن اسمبلی نہیں رہے - BJP state president Banshi Dhar Bhagat

بی جے پی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ جینا جو طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے، آج وہ چل بسے۔ اس واقعے سے بی جے پی میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دہرادون: بی جے پی رکن اسمبلی کا انتقال
دہرادون: بی جے پی رکن اسمبلی کا انتقال

By

Published : Nov 12, 2020, 10:29 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے سلٹ سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر جینا کا طویل عرصے سے بیماری کے بعد آج انتقال ہوگیا جس کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں میں غم کا ماحول ہے ۔

اس تعلق سے بی جے پی کے ریاستی صدر بنشی دھر بھگت نے کہا کہ جینا ہمارے نوجوان، طاقت ور اور قابل کارکن کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی بھی تھے۔ تنظیم اور عوامی مفاد میں ہمیشہ سرگرم رہتے تھے۔

ریاستی صدر نے کہا کہ خدا ان کی روح کو سلامتی بخشے اور ان کے اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ حال ہی میں ان کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا اور اب ان کی وفات سے اہل خانہ میں شدید غم کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details