اردو

urdu

ETV Bharat / state

بائک چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید - news

سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی واردات سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ چور کتنے بے خوف ہوکر چوری کی واردات انجام دے رہے ہیں۔

بائک چوری کی واردات

By

Published : Sep 2, 2019, 12:43 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:01 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں گاڑی چرانے والی گینگ کی جانب سے گاڑی چوری کی واردات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔

بائک چوری کی واردات

ہر ہفتہ کہیں نہ کہیں گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آتا ہے اور اس تعلق سے کیس بھی درج کیے جاتے ہیں اور کبھی کبھار چند واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوجاتی ہے۔

ضلع کے صدر کوتوالی حلقے میں واقع دیپ شکھا ہوٹل کے سامنے اتم ویر سنگھ نامی شخص کی اپاچے گاڑی کو بائک چور نے بالکل بے خوف ہوکر چرالی۔

بائک کے مالک ہوٹل میں اپنے کسی کام کے لیے آئے ہوئے تھے اور انھوں نے بائک کو ہوٹل کے سامنے کھڑی کردی تھی اور اسی وقت میں چوری کی واردات انجام دی گئی۔

اس حلقے میں گزشتہ ہفتے بھی بائک چوری کی واردات انجام دی گئی تھی اور اس طرح کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جو ضلع کی قانونی صورت حال پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details