اس دوران کانگریس سیوا دل کے قومی صدر لال جی بھائی دیسائی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ پھیلائی جانے والی نفرت کو ختم کرنے کے لیے ہی کانگریس سیوا دل ملک بھر میں بھارت جوڑو ترنگا یاترا کا اہتمام کر رہی ہے۔ جو آج اتراکھنڈ سے شروع ہو رہی ہے جس میں 75 کلومیٹر کے ترنگے کا سفر کیا جائے گا۔
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اس ترنگا یاترا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں دہرادون، ہریدوار، ررکی، لکسور، سلطان پور سمیت تمام علاقوں میں سے محبت اور اخلاص کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔