اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttarakhand Ankita Bhandari Murder Case انکیتا بھنڈاری کی لاش چِلا نہر سے برآمد

انکیتا بھاڑی کی لاش چیلا پاور ہاؤس کے قریب چلہ شکتی نہر سے ملی ہے۔ انکیتا کے والد اور بھائی نے انکیتا کی لاش کی تصدیق کی۔ Ankita Bhandari Body Recovered

انکیتا بھنڈاری کی لاش چِلا نہر سے برآمد
انکیتا بھنڈاری کی لاش چِلا نہر سے برآمد

By

Published : Sep 24, 2022, 11:32 AM IST

Updated : Sep 24, 2022, 12:56 PM IST

دہرادون: ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے حکم پر جمعہ کی آدھی رات کو ریسپشنسٹ انکیتا بھنڈاری کے قتل کے ملزم بی جے پی لیڈر کے بیٹے پلکت آریہ کے ریزارٹ کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا گیا۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے تمام ریزارٹس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس دوران ہفتہ کی صبح انکیتا کی لاش بھی نہر سے برآمد کرلی گئی ہے۔ اتراکھنڈ کی انکیتا بھنڈاری قتل کے معاملے میں ملوث بی جے پی لیڈر کے بیٹے کے ریزارٹ پر انتظامیہ کا بلڈوزر چلا ۔ Ankita Bhandari body recovered

بی جے پی لیڈر کے بیٹے پلکت آریہ کے ریزارٹ پر بلڈوزر چلا

ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایات کے بعد انتظامیہ نے آدھی رات کو یہ کارروائی کی ہے۔ بی جے پی لیڈر ونود آریہ کے بیٹے پلکت آریہ کے ونتارا ریزورٹ کو وزیراعلیٰ دھامی کی ہدایت پر آدھی رات کو منہدم کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بھی ریزورٹ کے بارے میں شکایت کی تھی۔

دھامی کے حکم پر، ملزم پلکیت کے رشی کیش میں واقع ریزارٹ کو پوڑی ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی آدھی رات کو منہدم کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع مجسٹریٹس کو اتراکھنڈ کے تمام ریزورٹس کی چھان بین کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہدایات دی گئی ہیں کہ جو ریزارٹس غیر قانونی طور پربنے ہیں یا غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری ضروری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ ریاست بھر میں واقع ہوٹلوں / ریزورٹس / گیسٹ ہاؤسز وغیرہ میں کام کرنے والے ملازمین سے بھی ان کے بارےمیں معلومات حاصل کرنے اور شکایات کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت دی گئی۔

وہیں کانگریس کی ترجمان گریما دسونی نے بی جے پی اور سنگھ پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں بی جے پی اور سنگھ کے لیڈروں پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔

کانگریس کی ترجمان گریما دسونی نے بی جے پی اور سنگھ پر سخت تنقید کی

یہ بھی پڑھیں: Minor Girl Murdered in Indore اندور میں سات سالہ بچی کا بہیمانہ قتل

دھامی نے ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پر بتایا کہ انکیتا کی لاش ہفتہ کی صبح برآمد کرلی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے سے میرا دل بہت دکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سخت ترین سزا دلانے کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پی رینوکا دیوی کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے اور اس سنگین معاملے کی تیزی سے جانچ کا حکم دیا ہے۔

Last Updated : Sep 24, 2022, 12:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details