سرینگر:اتراکھنڈ میں انکیتا بھنڈاری قتل کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔ انکیتا کے اہل خانہ نے حکومت کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فی الحال حکومت اور انتظامیہ انکیتا کے اہل خانہ کو منانے میں مصروف ہے۔ BJP Leader Son Uttarakhand Resort Case
انکیتا بھنڈاری قتل کیس میں انکیتا کی آج پوڑی کے سرینگر میں آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔ سرینگر گڑھوال کے آئی ٹی آئی گھاٹ میں دور دور سے لوگوں کے پہنچنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ سرینگر ویاپار سبھا انکیتا کے قتل کے خلاف احتجاجاً بازار بند رکھا اور شہر کی فضا سوگوار ہے۔ گھاٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ وہیں دوسری جانب انکیتا کے اہل خانہ نے حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فی الحال انتظامیہ اہل خانہ کو منانے میں مصروف ہے۔Uttarakhand Resort Murder Case
واضح رہے کہ انکیتا بھنڈاری کے اہل خانہ نے حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھائے ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت نے شواہد کو مٹانے کے لیے ریزورٹ کو توڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انکیتا کے خاندان والوں نے انکیتا کے پوسٹ مارٹم پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا ہے۔
وہیں انتظامیہ انکیتا بھنڈاری کے رشتہ داروں کو منانے میں مصروف ہے کیونکہ خاندان نے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ انکیتا بھنڈاری قتل کیس کو لے کر پوری ریاست میں لوگوں میں کافی ناراضگی ہے، سری نگر گڑھوال کے آئی ٹی آئی گھاٹ میں دور دور سے لوگوں کے پہنچنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔