اردو

urdu

ETV Bharat / state

Law Against Hate Speech: نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے قانون بنانے کی اپیل

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور کانگریس لیڈر آنند شرما نے وزیر داخلہ امت شاہ سے نفرت انگیز تقاریر پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Appeal to law on hate speech

By

Published : Jan 21, 2022, 1:55 PM IST

نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے قانون بنانے کی اپیل
نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے قانون بنانے کی اپیل

پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین آنند شرما Chairman of the Parliamentary Committee Anand Sharma نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے، جس میں ان سے نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے قانون بنانے کی اپیل کی ہے۔ Letter to Home Minister Amit Shah

جمعرات کو لکھے گئے خط میں کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا 'مذہب، ذات پات اور نسل کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے لیے نفرت انگیز الفاظ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ Anand Sharma on Hate Speech

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میرے خیال میں اگر اس پر روک نہیں لگائی گئی، تو یہ قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچائے گا اور ہمارے شہریوں کے بنیادی حق اور آزادی کو خطرے میں ڈالے گا۔'

یہ خط ہریدوار میں حالیہ نفرت انگیز تقاریر کے تناظر میں لکھا گیا ہے، جہاں سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے اور مداخلت کے بعد اتراکھنڈ پولیس نے کچھ ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ Hate speech in Haridwar

سپریم کورٹ نے 12 جنوری کو صحافی قربان علی اور پٹنہ ہائی کورٹ کی سابق جج انجنا پرکاش کی درخواست پر اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کیا، جس میں ہریدوار میں دھرم سنسد میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details