اردو

urdu

ETV Bharat / state

Alleged Religious Conversion in Nainital نابالغ لڑکی کا مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں والدین پر کیس درج - نابالغ کا گائے کا گوشت کھلانے کا الزام

اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کی نابالغ بھتیجی کے ماں باپ بچی کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خاتون کا الزام ہے کہ 'لڑکی کے ماں باپ نے اسے زبردستی گائے کا گوشت کھلایا اور وہ اسے نماز پڑھنے پر بھی مجبور کرتے ہیں۔'

Alleged Religious Conversion in Nainital
Alleged Religious Conversion in Nainital

By

Published : Jul 13, 2023, 7:35 AM IST

Updated : Jul 13, 2023, 2:26 PM IST

نینی تال (اتراکھنڈ): اتراکھنڈ کے نینیتال ضلع میں ایک خاتون نے اپنی بھتیجی کے ماں باپ پر نابالغ بچی کا جبراً تبدیلی مذہب کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے بچی کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دراصل یہ معاملہ نینیتال ضلع کے تلہ تال تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ تلہ تال میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نابالغ کی ماں اور سوتیلے باپ کے خلاف تبدیلی مذہب ایکٹ 2018 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نینی تال کی رہائشی ایک خاتون نے الزام لگایا کہ اس کی بھتیجی کا مذہب اس کی ماں اور اس کے سوتیلے باپ زبردستی تبدیل کروا رہے ہیں۔

خاتون نے اپنی بھتیجی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بچی کو ممنوعہ گوشت بھی کھلایا جا رہا تھا۔ نابالغ نے اپنی پھوپھی اس اس معاملے کی شکایت کی، جس کے بعد نابالغ کی پھوپھی نے نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو خط لکھ کر معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے پھوپھی کے شکایتی خط کی بنیاد پر لڑکی کی والدہ اور سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کو دیے گئے شکایتی خط میں بچی کی پھوپھی نے بتایا کہ اس کے بھائی کا سال 2020 میں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد اس کے بھائی کی بیوی یعنی بھابی یہ کہہ کر مرادآباد چلی گئی کہ وہ اپنے ماموں کے گھر جارہی ہے۔ بھائی کی موت کے کچھ دن بعد جب خاتون نے اپنی بھابھی اور بھانجی سے بات کرنا چاہی تو اسے معلوم ہوا کہ اس نے کسی دوسرے شخص سے دوبارہ شادی کر لی ہے، جو ان دنوں ہلدوانی کے گولاپار علاقے میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔

بچی کی ماں کی مسلم شخص سے شادی

اس کے بعد خاتون اپنی بھابھی اور بھتیجی سے ملنے گولاپار گئی۔ کچھ دنوں بعد اسے اپنی بھابھی کے دوسرے شوہر کا اصل نام معلوم ہوا، جن کا تعلق مسلم برادری سے تھا۔ اس کے بعد خاتون اپنی بھتیجی کو اپنے ساتھ نینی تال لے آئی۔ کچھ دن بعد جب نابالغ کی ماں اسے لینے آئی تو اس نے جانے سے انکار کردیا۔

Online Conversion Case آن لائن مذہب تبدیلی معاملے میں ملزم شاہنواز 15 جون تک ٹرانزٹ ریمانڈ پر

نماز پڑھانے اور گوشت کھلانے کا الزام

بچی کی پھوپھی کا دعویٰ ہے کہ نابالغ متاثرہ لڑکی نے اسے کہ اس کی ماں اور اس کا سوتیلا باپ اسے نماز پڑھنے اور گوشت کھانے پر مجبور کرتے ہیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتی ہے تو اس کی پٹائی بھی کی جاتی ہے۔ پھوپھی الزام ہے کہ اس نے نابالغ کا نام بھی بدل دیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس کے ساتھ نہیں جانا چاہتی۔ لڑکی کی پھوپھی نے نینیتال کے ایس ایس پی پنکج بھٹ کو خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اس پورے معاملے میں بچی کے والدین کا کیا کہنا ہے اور ان الزامات پر ان کا کیا کہنا ہے، یہ تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2023, 2:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details