سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو Former CM Akhilesh Yadav کے ہیلی کاپٹر کو دہلی سے اڑنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ٹویٹ کے بعد مظفرنگر ہیلی پیڈ پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان اور عہدیداروں کا زبردست ہنگامہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
Akhilesh Alleges BJP Conspiracy: دہلی میں اکھلیش یادو کا ہیلی کاپٹر روکنے پر ایس پی کارکنان کا احتجاج - مظفر نگر کی خبر
مظفرنگر میں اکھلیش اور جینت چودھری کی مشترکہ میٹنگ ہونی تھی، لیکن دہلی سے اکھلیش یادو کی ہیلی کاپٹر سے مظفر نگر آنے کی اجازت نہیں ملی تو ایس پی کارکنان نے پر زور احتجاج کیا۔
دہلی میں اکھلیش یادو کی ہیلی کاپٹر روکنے پر ایس پی کارکنان کا احتجاج
واضح رہے کہ آج مظفرنگر میں راشٹریہ لوک دل کے قومی ترجمان جینت چودھری اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی مشترکہ پریس کانفرنس آج دوپہر ایک بجے ہونی تھی جو کہ اب تک دو گھنٹے لیٹ ہو چکی ہے۔