اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttarakhand Air Service اتراکھنڈ کے چنیالیسوڑ، گوچر، پتھورا گڑھ میں جلد ہی فضائی سروس شروع ہوگی - پتھورا گڑھ میں جلد ہی فضائی سروس شروع ہوگی

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ ریاست کو بہتر فضائی رابطہ سے جوڑنے کے لیے جلد ہی چنیالیسوڑ، گوچر اور پتھورا گڑھ میں چھوٹے طیاروں کے ذریعے پروازیں شروع کی جائیں گی۔Air service will start soon in Chinyalisour

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 27, 2022, 10:53 PM IST

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ ریاست کو بہتر فضائی رابطہ سے جوڑنے کے لیے جلد ہی چنیالیسوڑ، گوچر اور پتھورا گڑھ میں چھوٹے طیاروں کے ذریعے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ اتوار کو شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ معلومات دیتے ہوئے دھامی نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزیر سے ان تینوں علاقوں سے اڑان اسکیم کے تحت ہوائی خدمات شروع کرنے کی درخواست کی ہے اور سندھیا نے انہیں ان تینوں علاقوں سے اڑان اسکیم کے تحت جلد ہی فضائی سروس شروع کرنے کا یقین دلایا ہے۔Air service will start soon in Chinyalisour

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اڑان اسکیم کے اگلے ٹینڈر میں ان تینوں ہوائی پٹیوں سے پروازیں شروع کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا اور اس کے بعد گوچر اور چنیالیسوڑ سے چھوٹے طیاروں کے ذریعے فضائی سروس شروع کی جائے گی۔ پتھورا گڑھ سے فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ خدمات شروع کی جائیں گی۔ دھامی نے کہا کہ پنت نگر اور جولی گرانٹ ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی ایئرپورٹ کے طور پر تیار کرنے کے لیے تمام ضروری قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایئرپورٹ اتھارٹی سے جلد ہی ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details