بھارتی فضائیہ نے بھارت چین بین الاقوامی سرحد کے قریب اتراکھنڈ کے چنیالی سور ہوائی پٹی پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشق کی۔ فضائیہ کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھارت - چین بین الاقوامی سرحد کا فضائی معائنہ بھی کیا۔ پچھلے دو برسوں میں چنیالی سور ہوائی پٹی پر پر فضائیہ کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی ایئر فورس یہاں مال بردار طیاروں، ملٹی پرپز طیاروں کے لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشق کر چکا ہے۔
بھارت - چین بین الاقوامی سرحد پر فضائیہ نے مشق کی - سرحد کا فضائی معائنہ
وادی گلوان میں ہوئے پرتشدد جھڑپ کے بعد بھارت - چین بین الاقوامی سرحد پر بھارتی فوج اور فضائیہ کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔
وادی گلوان میں ہوئے پرتشدد جھڑپ کے بعد بھارت - چین بین الاقوامی سرحد پر فوج اور فضائیہ کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔ فضائیہ فوج کے ساتھ مسلسل بین الاقوامی سرحد پر مشق کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر نے چنیالی سور ہوائی پٹی پر پانچ سے سات بار لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشق کی۔ اس دوران ہیلی کاپٹر بین الاقوامی سرحد کا فضائی معائنہ کے بعد پر واپس لوٹ گیا۔
چنیالی سور ہوائی پٹی بھارت چین بین الاقوامی سرحد کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔ اس ہوائی پٹی سے بین الاقوامی سرحد کی فضائی فاصلہ تقریباً 125 کلومیٹر ہے۔ وہیں جون ماہ میں ایئر فورس کے ملٹی پرپز اے این 32 مال بردار طیارے نے بھی چنیالی سور ہوائی پٹی پر کامیاب مشق کیا تھا۔ وہیں پچھلے برس فضائیہ نے اس فضائی پٹی پر آپریشن گگن شکتی کے نام سے مشق کیا تھا۔