ریاست اتراکھنڈ میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 'ایمز رشیکیش میں ایک ڈاکٹر کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ کورونا مثبت ڈاکٹر گورکھپور ایمس میں تعینات تھے اور 7 جون کو رشیکیش آئے تھے، جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے کورونا جانچ کے لئے ان کے نمونے لئے تھے۔ آج ڈاکٹر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔'