حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ ملزم محض 11 برس کا ہے اور متاثرہ کا پڑوسی ہے۔
پولیس افسر شویتا چوبے نے حادثہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچی کے والدین کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے حالانکہ گھر پر متاثرہ کے دو بھائی بہن موجود تھے۔
گیارہ برس کے لڑکے نے تین برس کی بچی کے ساتھ ریپ کیا - جنسی زیادتی
ریاست اترا کھنڈ کے دارالحکومت دہرا دون کے دلان والا علاقے میں ایک تین برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے۔
![گیارہ برس کے لڑکے نے تین برس کی بچی کے ساتھ ریپ کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3630278-thumbnail-3x2-rape.jpg)
فائل فوٹو
پولیس افسر کے مطابق متاثرہ کے والدین کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزم متاثرہ کو اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت معاملے کو درج کر لیا ہے۔