کوٹ دوار: پوڑی ضلع میں آج شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب باراتیوں سے بھری بس 300 میٹر گہری نیر ندی میں گر گئی۔ جانکاری کے مطابق بارات لالڈھنگ سے کراٹلہ جا رہی تھی کہ بیرونکھل میں سی ایم ڈی بند کے قریب ڈرائیور کا تیز رفتار بس پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور بس سیدھی نیئر ندی میں جا گری۔Accident in Pauri
Accident in Pauri پوڑی میں باراتیوں سے بھری بس ندی میں گر ی، 6 افراد جاں بحق - many feared dead in pauri
اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں باراتیوں سے بھری بس نیار دریا میں گر گئی۔ مقامی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 6 افراد کی لاشیں دریا سے نکالی ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔Accident in Pauri
پوڑی میں باراتیوں سے بھری بس ندی میں گر ی
بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 40 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 6 لاشیں نکال لی ہیں۔ اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Last Updated : Oct 4, 2022, 10:28 PM IST