نینی تال:چین کی سرحد سے متصل بلند ہمالیائی علاقے میں پچھلے کچھ دنوں سے پھنسے ہوئے 56 لوگوں کو بچا کر بدھ کو بحفاظت پتھورا گڑھ لایا گیا۔ ان میں کچھ سیاح بھی شامل ہیں۔ ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر بھوپیش مہر نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے سڑک بند ہوجانے سے بلند ہمالیائی خطہ میں واقع بیاس وادی کے سات گاوؤں کے لوگ گزشتہ چند دنوں سے یہاں پھنسے ہوئے تھے۔ یہ لوگ ترائی سے اپنے گاوؤں میں پوجا کے لیے گئے ہوئے تھے۔ 56 people stranded in the Vyas valley adjacent to the Chinese border were brought to Pithoragarh
یہ بھی پڑھیں:
بتایا جا رہا ہے کہ مالپا کے نزدیک سڑک کو چوڑا کرنے کی وجہ سے مسلسل برفانی تودوں اور پتھروں کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ یہ لوگ انتظامیہ سے مسلسل مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں ہیلی کاپٹر سروس سے نکالا جائے۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آشیش چوہان کی جانب سے اس معاملے پر حکومت سے بات چیت کی گئی۔