اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی آئی ٹی رورکی کو 20 کروڑ روپے کا عطیہ - سکان ٹرسٹ کے صدر اشوک سوٹا

سابق طلباء نے آئی آئی ٹی رورکی کو 20 کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے 1 انسٹی ٹیوٹ چیئر پروفیسرشپ، 2 نئی فیکلٹی فیلوشپ اور ایک انسٹی ٹیوٹ ریسرچ فیلوشپ کے ساتھ ہی آئی آئی ٹی رورکی میں ایک ویٹ لیب قائم کیا جائے گا۔

آئی آئی ٹی رورکی کو 20 کروڑ روپے کا عطیہ
آئی آئی ٹی رورکی کو 20 کروڑ روپے کا عطیہ

By

Published : Jun 24, 2021, 1:46 PM IST

رورکی: سابق طالب علم اشوک سوٹا نے اپنے اسکان میڈیکل ریسرچ ٹرسٹ کے توسط سے ملک کی معروف انسٹی ٹیوٹ IIT رورکی کو 20 کروڑ کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس عطیہ کو رورکی میں 1 چیئر پروفیسر شپ، 3 فیکلٹی فیلوشپ، 1 لیب کی تعمیر اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق ٹرسٹ کے پروموٹر اشوک سوٹا انفارمیشن ٹکنالوجی کے عہدیدار اور آئی آئی ٹی رورکی کے سابق طالب علم ہیں۔ خبر کے مطابق، اسکان میڈیکل ریسرچ ٹرسٹ عوامی رفاہی ٹرسٹ ہے۔ اس کی تشکیل 5 اپریل 2021 کو کی گئی تھی۔ اسکان بڑھتی عمر میں بیماریوں اور جسم سے متعلق دیگر مسائل کے سائنسی علم کو فروغ دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:محمد علی جناح کی تصویر کو ہٹانے کا مطالبہ

اسکان کے صدر اشوک سوٹا نے بتایا کہ اسکان نے بھارت میں میڈیکل ریسرچ کو فروغ دینے کے لئے آئی آئی ٹی رورکی کو 20 کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا معاہدہ کیا ہے۔ آئی آئی ٹی رورکی 20 کروڑ کی اس رقم کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کرے گی۔ جس میں 1 انسٹی ٹیوٹ چیئر پروفیسرشپ، 2 نئی فیکلٹی فیلوشپ اور ایک انسٹی ٹیوٹ ریسرچ فیلوشپ کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹی رورکی میں ویٹ لیب بھی قائم کیا جائے گا۔

اسکان ٹرسٹ کے صدر اشوک سوٹا نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں کچھ کرنے کا موقع ملا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details