اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسمانی بجلی گرنے سے معصوم لڑکا ہلاک - آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اودھم سنگھ نگر کے علاقے کاشی پور میں گذشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے ثاقب نام کا ایک معصوم لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔

آسامنی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت
آسامنی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت

By

Published : Mar 14, 2020, 2:34 AM IST

اتراکھنڈ میں برف باری اور بارش کاشت کاروں کے لیے جہاں پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے وہیں ضلع اودھم سنگھ نگر کے علاقے کاشی پور میں گذشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش اور اولا برسنے کے نتیجے میں علاقے کے ایک مکان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک معصوم لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے سے معصوم لڑکا ہلاک

گذشتہ شب علاقے کے محمد یوسف کے گھر آسمانی بجلی گر گئی جس میں گھر میں سوئے ہوئے 12 سالہ معصوم ثاقب حسن کو اپنی چپیٹ میں لے لیا جس وہ وہ ہلاک ہو گیا۔

آسمانی بجلی گرنے سے معصوم لڑکا ہلاک

واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں میں غم کی لہر ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر انتظامی عہدیداروں نے بتایا کہ ساتویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم ثاقب حسن کی المناک موت پر اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details