انڈین چائلڈ ویلفیئر کونسل نئی دہلی نے قومی بہادری ایوارڈ 2020 کے لئے رام نگر کے 12 سالہ سنی کشیپ کا انتخاب کیا۔ سنی نے 9 اگست 2020 کو کوسی ندی میں ڈوبنے والے 22 سال کے روی کشیپ کی جان بچائی تھی۔
بدھ کی رات ای ٹی وی بھارت کی ٹیم قومی بہادری ایوارڈ کے لئے منتخب سنی کشیپ کے گھر پہنچی، اس وقت سنی کے اہل خانہ بھی سنی کی اس کامیابی سے واقف نہیں تھے۔جن کنبہ کو یہ اطلاع ملی تو وہ خوشی سے پھلے نہیں سمائے۔انہوں نے ای ٹی وی بھارت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ 9 اگست 2020 کو روی کشیپ نے رام نگر کے کوسی ندی کے نئے پل سے ندی میں چھلانگ لگا دی تھی۔تب ہی قریب میں کھڑے سنی نے کوئی پرواہ کیے بغیر کوسی ندی میں چھلانگ لگا لی اور روی کو ندی سے باہر نکالا۔بہت ساری سماجی تنظیموں نے سنی کی اس ہمت و بہادری پر انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔