وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔
بھارتی فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (تعلقات عامہ) نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 384 افراد آرمی کے کیمپوں میں پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سات افراد کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ہے اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جوشی مٹھ اور دہرادون کے فوجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ اب تک 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) اشوک کمار کے مطابق دونوں بی آر او کیمپوں میں تقریباً 430 افراد موجود تھے۔ رات گئے فوج نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ آج بھی فوج کے دو ہیلی کاپٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
دوسری طرف ریاست کے وزیر اعلی نے بھی صبح کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی، فضائیہ ، نیشنل ڈیزاسٹر آپریشنز فورس ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر آپریشنز فورس ، انڈو تبتی بارڈر سیکیورٹی فورس مستقل طور پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
یو این آئی