اترپردیش کے کانپور میں زیکا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے، اب تک اس وائرس کے 79 مریض شہر کے مختلف علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اس وائرس کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانپور میں 23 اکتوبر کو زیکا وائرس ایک ایئر فورس کے ملازم میں پایا گیا تھا، اس کے بعد سے یہ مرض کانپور کے مختلف علاقوں میں مسلسل پھیلتا جارہا ہے اور اب تک 79 لوگوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے۔ یہ وائرس ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہورہا ہے۔