ضلع پنچایت کا انتخاب بھی قریب ہے اور جب سے 'بھاگیداری سنکلپ مورچہ' کا وجود ہوا ہے تب سے کافی لوگ انتخابی میدان میں زور آزمائی کرنے کے لئے خاص طور پر سہیل دیو بھارتیہ جنتا پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں ضلع کے ایک مشہور ڈھابہ کے مالک زید صدیقی نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری و دیگر عہدیداران کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اروند راجبھر نے کہا کہ زید شیخ کی آمد سے پارٹی کو تقویت حاصل ہوگی اور سہیل دیو سماج پارٹی ان کا پرتپاک استقبال کرتی ہے۔