اردو

urdu

ETV Bharat / state

تعلیمی میدان میں زہرا فاؤنڈیشن کی کوششیں قابلِ ستائش: ضلع مجسٹریٹ

زہرا فاؤنڈیشن تعلیمی میدان میں گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل کام کر رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ زہرا فاؤنڈیشن کی تمام ممبران خاتون ہیں۔

Zahra Foundation's efforts in the field of education are commendable: District Magistrate
تعلیمی میدان میں زہرا فاؤنڈیشن کی کوششیں قابلِ ستائش: ضلع مجسٹریٹ

By

Published : Jan 8, 2021, 8:52 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں سماجی تنظیم زہرا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کی صدارت میں بچوں میں تعلیمی بیداری کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ زہرا فاؤنڈیشن کی جانب سے نہ صرف بچوں کو مفت میں تعلیم دی جارہی ہے بلکہ اس کے ساتھ دیگر سماجی خدمات بھی انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے کام کو قابل تحسین قرار دیا۔

تعلیمی میدان میں زہرا فاؤنڈیشن کی کوششیں قابلِ ستائش: ضلع مجسٹریٹ

پروگرام میں ضلع مجسٹریٹ کے ہاتھوں سے معزور بچوں میں کتابیں اور کپڑے بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ زہرا فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ زہرا فاؤنڈیشن کا شمار جونپور کی سرکردہ تنظیموں میں کیا جاتا ہے۔

زہرا فاؤنڈیشن تعلیمی میدان میں گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل کام کر رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ زہرا فاؤنڈیشن کی تمام ممبران خاتون ہیں۔

مزید پڑھیں:

آج ہی کے دن ایم اے او کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا

اس پروگرام کی نظامت سلمان شیخ نے کی۔ پروگرام میں زہرا فاؤنڈیشن کی صدر رضیہ سلطانہ، نائب صدر رخسار، فرحت خان وغیرہ بھی موجود رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details