سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق جنرل سکریٹری امر سنگھ کے انتقال کے بعد اترپردیش کی خالی راجیہ سبھا سیٹ سے جمعہ کو منتخب ہونے والے ظفر الاسلام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتویں مسلم رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔
اس وقت اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی بی جے پی کے واحد رہنما ہیں جو لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے ممبر بن چکے ہیں۔ پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین تین بار لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ (1999 ، 2006 ، 2009) رہ چکے ہیں۔