اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدارس پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت

دینی مدارس میں اساتذہ کی تقرری کے لیے اردو جاننے کی شرط کو ختم کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی جارہی ہے۔

By

Published : Jun 21, 2019, 6:15 PM IST

مدارس پر یوگی ادتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے بیان پر چوطرفہ تنقیدیں کی جارہی ہے جس میں انہوں نے دینی مدارس میں غیراردو داں اساتذہ کے تقرر کی بات کہی تھی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کا اقدامات مدارس کے نظام کو درہم برہم کرنے کی ایک سازش ہے ہر حال میں ناقابل قبول ہے۔

مدارس پر یوگی ادتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک مشاورتی اجلاس میں تجویز پیش کی کہ مدارس میں اساتذہ کی تقرری کے لیے اردو جاننے کی شرط کو ختم کیا جانا چاہئے تاکہ مدارس میں غیراردو داں اساتذہ کی تقرری کو یقینی بنایا جاسکے۔

رامپور میں مدرسہ فیض العلوم کے مہتمم اور جمیعت علماء کے صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے وزیر آعلیٰ کی تجویز کو عقل سے پرے قرار دیا اور یوگی کے بیان کی مذمت کی۔
وہیں رامپور کے ایک اور قدیم مدرسہ جامع العلوم فرقانیہ کے صدر مدرس مولانا مفتی محبوب علی کا کہنا ہے کہ مدارس کا پورا تعلیمی نظام عربی یا اردو زبان ہوتا ہے اور اسلامی مدارس کو صرف مسلمان ہی چلاسکتے ہیں۔ اگر وزیراعلیٰ کی اس تجویز کو مان لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مدارس میں غیرمسلم اساتذہ کو تقرر کیا جائے گا جس کے بعد مدراس کا پورا نظام درہم برہم ہوجائے گا۔
اقلیتوں کے مدارس کی تعلیم کے قانونی معاملات کے جانکار ایڈوکیٹ ریحان خان کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک کا آئین بھی اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیتا کہ کسی کے مذہبی تعلیمی نظام میں مداخلت کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details