اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگا چھوڑ کے لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے - وزیر دارا سنگھ چوہان

یوگا کے درمیان لوگ ہنستے، لیٹتے اور سیلفی لیتے بھی نظر آئے۔

یوگا چھوڑ کے لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے

By

Published : Jun 21, 2019, 12:41 PM IST

کہا جاتا ہے کہ یوگ ایک عبادت ہے لیکن ضلع بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں یوگا کے درمیان کافی بد نظمی دیکھی گئی۔

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے انچارج وزیر دارا سنگھ چوہان کی قیادت میں آج یوگا ڈے منایا گیا۔

یوگا چھوڑ کے لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے

یوگا ڈے کی نسبت سے بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
وزیر جنگلات اور انچارج وزیر دارا سنگھ کی موجودگی میں ہوئے اس پروگرام میں متعدد اعلی افسران سمیت بی جے پی کارکنان اور لوگوں نے یوگا کیا۔


تاہم تقریب کے دوران بدنظمی دیکھی گئ، لوگ وزیر موصوف کی تقریر کو چھوڑ کر ناشتے پر ٹوٹ پڑے۔
وزیر موصوف نے یہ منظر دیکھ کر لوگوں سے متعدد مرتبہ اپیل کی کہ کھانے سے زیادہ صحت پر توجہ مرکوز کریں۔


یوگا ڈے کے موقع مسلم برادی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوگا کو ایک ورزش سمجھ کر کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details