پولیس نے کہا کہ شاہجہاں پور گڑھ گاؤں باشندہ شیر سنگھ کا بیٹا نرسنگھ کی دو مہینے پہلے بہاری گڑھ علاقے کے بہلول پور گاؤں میں ہی شادی ہوئی تھی۔
عاشق نے معشوقہ کے شوہر کو گولی ماری - قتل
ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بہاری گڑھ علاقے میں ایک نوجوان نے اپنی معشوقہ کے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا۔
عاشق نے معشوقہ کے شوہر کو گولی ماری
نرسنگھ بیوی کے ساتھ پانچ دن پہلے اپنی سسرال گیا تھا۔ اس کی لاش پیر کی دیر شام ایک درخت پر لٹکی ہوئی ملی۔
متأثر کے بھائی پردیپ سنگھ نے پولیس کو دی اپنی تحریر میں کہا کہ اس کی بھابھی کا گاؤں ہی کے این نوجوان رنکو سے معاشقہ چل رہا تھا۔ اور رنکو نے ہی میرے بھائی کا قتل کیا ہے۔ حادثے کے بعد سے رنکو فرار چل رہا ہے۔ پولیس کو اس کی تلاش ہے۔