پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ ادے پور علاقے کے پورے بساون گاؤں کے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش کو سئی ندی میں پھینک دیا۔ لاش ضلع رائے بریلی کے تھانہ سلون علاقے میں سئی ندی سے برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ہے۔ تھانہ ادے پور ایس ایچ او نکیت بھاردواج نے ہفتہ کو بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے پورے کیشو رائے کا باشندہ دیپک سنگھ عرف سونوں 22 یہاں تھانہ علاقے کے پورے بساون راہٹیکر اپنے ننہال میں رہتا تھا ،جس کا گزشتہ جمعہ و ہفتہ کی شب گولی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش کو سئی ندی میں پھینک دیا گیا ۔جائے وقوعہ سے خالی کارتوس و خون آلود ٹی شرٹ برآمد ہوئی جس کی شناخت دیپک سنگھ عرف سونوں کے طور پر کی گئی۔
لاش کا پوسٹمارٹم رائے بریلی میں کرایا جا رہا ہے ۔اہل خانہ کی شکایت پر چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ باگھرائے علاقے کے دیور پٹّی گاؤں میں باغ میں سو رہی خاتون کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔ تھانہ باگھرائے انسپکٹر ترلوکی ناتھ پانڈے نے ہفتہ کو بتایا کہ دیورپٹی گاؤں کی رہنے والے بابر علی کی اہلیہ روجن بانو ( 45) گھر کے متصل آم کے باغ کی رکھوالی کے لئے سو رہی تھی کہ کسی نے اس کا گلا ریت کر قتل کر دیا ۔